19 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 6:6
بھارتی سادھو کا سپنا چکنا چور، خزانہ نہیں مل سکا
نئی دہلی…بھارتی سادھو کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ اتر پردیش کے پرانے قلعے سے کوئی خزانہ نہیں مل سکا، حکام کا کہنا ہے کہ تلاش ابھی جاری رہے گی۔ریاست اتر پردیش کے ایک دور افتادہ گاوٴں کا قلعہ اچانک اہمیت اختیار کرگیا۔چند روز پہلے ایک ہندو سادھو شوبھان سرکار نے خواب دیکھا کہ اس قلعے میں ہزار ٹن سونا دفن ہے ۔ سادھو جی نے اپنے سپنے سے بھارتی سرکارکو آگاہ کیا تو گویا ہلچل مچ گئی۔ خیالی خزانے کو حقیقی چوروں سے بچانے کے لیے قلعے پر پولیس تعینات کردی گئی اور محکمہ آثار قدیمہ کو یہ ذمے داری دی گئی کہ وہ کھدائی کرکے اس سپنے کو سچ کردکھائے۔کام شروع ہوا تو مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہوگئی تاکہ وہ اس خزانے کو جاگتی آنکھوں سے دیکھ سکیں جسے سادھو جی نے خواب میں دیکھا تھا۔دن بھر کی کھدائی کے بعد بھی محکمہ آثار قدیمہ کو کسی خزانے کے آثار دکھائی نہیں دیے لیکن یہ تلاش ابھی جاری رہے گی ۔ دیکھنا یہ ہے کہ مزید کھدائی کے بعد اربوں روپے کے سونے کا یہ خواب سچ ہوتا ہے یا شوبھان سرکار اور بھارتی سرکار کا یہ شو فلاپ ہوجاتا ہے۔