19 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 20:4
ڈرون سرحدوں پر نہیں، گھر گھر کتابیں تقسیم کرنے کے کام آنے لگے
برسبین…اب ڈرون سرحدوں پر نہیں، گھر گھر کتابیں تقسیم کرنے کے کام آنے لگے ۔ایک نجی آسٹریلین کمپنی نے ایسا سسٹم متعارف کرایا ہے جس کے تحت جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون،ہوا میں اُڑ اُڑ کر گھر تک کتابوں کی ڈلیوری کا کام سر انجام دیں گے۔کتاب خریدنے کے لئے بازار کا رخ کرنے کے بجائے اس کمپنی کو اسمارٹ فون کے ذریعے آرڈر دیا جائے گا جو انہیں ڈبوں میں پیک کر کے ،ریموٹ کنٹرول ڈرون میں رکھ کر اس کی منزل تک روانہ کر دیں گے۔جس کا آزمائشی تجربہ بھی کامیابی سے کیا جا چکا ہے۔