20 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:52
میٹھے کدو پر تھری ڈی آرٹ پیش کرنے والا انوکھا فنکار
نیویارک…این جی ٹی…دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنے فن کا مظاہرہ اس ڈھنگ سے کرتے ہیں کہ دیکھ کر سب دنگ رہ جاتے ہیں۔یقین نا آئے تو امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والے ڈین آرنلڈ نامی آرٹسٹ کو ہی دیکھ لیں جس نے کینوس کے بجائے کدو کو ہی اظہار ِ فن کا ذریعہ بنا ڈالا۔یہ ماہر آرٹسٹ میٹھے کدو پر تراش خراش کرتے ہوئے اس قدر عمدہ تھری ڈی آرٹ تخلیق کرتا ہے کہ دیکھنے والے داد دئیے بنا رہ ہی نہیں سکتے۔ ڈین کا کہنا ہے کہ ایک فن پارہ تخلیق کرتنے میں اسے 5 سے 8گھنٹے کا وقت صرف ہوتا ہے جس کے بعد آرٹ کے یہ انوکھے شاہکار ابھر کر سامنے آتے ہیں۔