20 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 12:28
چلی میں سالانہ زومبیز واک منعقد کی گئی
سان تیاگو…چلی میں سالانہ زومبیز واک منعقد کی گئی۔ 15 ہزار سے زائد افراد بھوتوں کا روپ دھارے سڑکوں پر نکل آئے۔چلی کے دارلحکومت سان تیاگو کی سڑکوں پر ہفتے کو زومبیز کا قبضہ رہا۔ مختلف اقسام کے ڈراوٴنے بہروپ میں لوگوں نے واک کی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ یہ واک چلی میں ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔ تقریب کے منتطمین کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ زومبیز واک کا انعقاد امریکا ، میکسیکو اور سنگاپور میں بھی ہوتا ہے۔