21 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:31
چھوٹے سے مذاق نے ننھی پری کوخوفزدہ کر ڈالا
نیویارک… این جی ٹی…ننھے منے بچے تو ویسے ہی ذرا ذرا سی بات پر ڈرجاتے ہیں اور انہیں اگر کسی غیر متوقع صورتحال کا سا منا کرنا پڑ جائے تو ان کی حالت دیکھنے لائق ہوجاتی ہے۔اس چھوٹی بچی کو ہی دیکھ لیجئے جو ساکن کھڑے سنو مین کو اچانک حرکت کرتے دیکھ کر ایسی خوفزدہ ہوئی کہ اپنے حواس ہی کھو بیٹھی۔یہ تو فقط ایک مذاق تھا لیکن ننھی پری اسے حقیقت سمجھ بیٹھی اور اتنا ڈر گئی کہ اس سنو مین سے دور ہونے کی کوشش میں پیچھے جاگری۔