تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:31

امریکی شخص کو اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا مہنگا پڑ گیا

نیویارک… این جی ٹی…کہتے ہیں مصیبت کبھی بتا کر نہیں آتی لیکن اسے بلانے میں انسان کا کچھ عمل دخل ضرور ہوتا ہے۔اس بات کا عملی مظاہرہ یہ شخص پیش کرتا نظر آرہا ہے جس نے امریکی ریاست اٹاہ میں موجود ایک سو ستر ملین سال پرانے تاریخی کھنڈرات میں موجود پتھروں کیساتھ پہلے تو خوب چھیڑ چھاڑ کی اور پھر اپنے اس کارنامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کر دی۔اس شاندار کارنامے پر لوگوں کی واہ واہ تو کیا ملنی تھی الٹا پولیس نے اس کے خلاف ثقافتی ورثے کو تباہ کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے جس پر یہ صاحب مصیبتوں میں گھِر چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.