21 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 9:43
امریکی لڑکی کا پہاڑوں کے درمیان رسی باندھ کر جھولنے کا خطرناک مظاہرہ
نیویارک …این جی ٹی …دنیا بھر میں ایسے ایڈونچر کے شوقین نو جوانوں کی کمی نہیں جو اپنی جان کی پر واہ کیے بغیر کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہو تے ہیں۔ امریکی ریاست Utahمیں ایسی ہی ایک نو جوان لڑکی نے پہاڑ وں کے درمیان 400فٹ کی اونچائی پر رسی باندھ کر دنیا کا خطرناک ترین جھولا جھولنے کا کارنامہ سرانجام دیاہے۔پہاڑ وں کے درمیان موجود کھائی نما خالی جگہ کے درمیان رسی کے ذریعے اس لڑکی نے لٹک کر دائیں بائیں جھولتے ہوئے خوب تفریح کی اوربچپن کی یادوں کو تازہ کیا۔