21 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 9:59
امریکی نوجوان کا سائیکل پر78فٹ لمبی الٹی قلابازی کا ریکارڈ
نیویارک …این جی ٹی … سکے کو فضامیں اچھا لنا تو سب نے سنا اور دیکھا ہوگا لیکن امریکی ریاست Utah میں ایک ماہر کھلاڑی نے اپنی سائیکل کے ذریعے78فٹ لمبی الٹی قلا بازی لگاکر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اسٹنٹ مین Cam Zinkنے اونچی پہاڑیوں پرموجود لو گوں کے ایک مجمع کے سامنے سائیکل کو چلاتے ہوئے فضائی بلندی میں بھر پو ر طاقت سے اپنی پشت کی جانب الٹی قلا بازی لگاکر اس کارنامے کا مظاہرہ کیا اورکسی نقصان کے بغیر عالمی ریکارڈ کی فہرست میں اپنا نا م شا مل کر نے میں کامیاب ہو گیا ۔