21 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 11:3
کپ میں موجود چائے کا ٹمپریچربتانے والا جدید مگ
لندن …این جی ٹی …ایک بر طانوی ڈیزائنر نے ایسا جدید ٹیکنالوجی سے لیس مگ متعارف کر وایا ہے جس کی بدولت اس میں موجود چائے کا ٹمپریچر منٹوں میں معلوم ہو جاتاہے۔اس اسمارٹ مگ میں باہر کی جانب چھ لائٹس نصب ہیں جو اس میں چائے یا کافی ڈالنے کے بعد سرخ اور ہرے رنگ میں آن ہو کر اس کا ٹمپریچر بتائی ہیں ۔ہائی ،لو اور آئیڈیل کا میسج آتے ہی جو ٹمپریچر آپ کا من پسند ہے چائے پی کر لطف اندوز ہوں۔