21 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 20:41
امریکا میں شاپنگ کا شوقین مگرمچھ مارکیٹ پہنچ گیا
میامی…یوں تو شاپنگ کرنے میں خواتین کے شوق کا کوئی مقابلہ نہیں کیا جا سکتا لیکن یہ مگر مچھ بھی اس معاملے میں کسی سے کم نہیں۔جی ہاں امریکی ریاست فلوریڈا میں یہ مگرمچھ میاں شاپنگ کے لئے ایسے بے تاب ہوئے کہ چلتے چلتے مارکیٹ پہنچ گئے لیکن اس انوکھے گاہک کو خوش آمدید کہنے کوئی بھی نا آیا اوراسٹور کے دروازے اندر سے لاک کر دئے گئے۔کافی دیر تک انتظار کے بعد جب شاپنگ سینٹر کے دروازے اس کے لئے نا کھلے تو مایوس ہوکر خود ہی وہاں چلتا بنا اور قریبی جھاڑیوں میں جا کر چھپ گیا۔پولیس نے بعد میں ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی لیکن چھ فٹ لمبا یہ مگر مچھ ایساچھو منتر ہوا جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔