21 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 20:41
گاڑی میں فیول بھروانے کیساتھ رقص کا شاندار مظاہرہ بھی دیکھئے
ماسکو …ایک ٹکٹ میں دو مزے کا محاورہ تو سبھی نے سنا ہوگا لیکن اس عملی مظاہرہ بھی دیکھ لیجئے۔روس کے ایک گیس پمپ پر گاڑیوں میں فیول بھرتا یہ شخص نا صرف اپنا کام سر انجام دیتا ہے بلکہ شاندار انداز میں ڈانس کرتے ہوئے وہاں آنے والوں کو انوکھی تفریح بھی فراہم کرتا ہے۔شاید یہ زندہ دل شخص اپنے اس منفرد اور دلچسپ انداز سے یہ بتانے کی کوشش کر رہا ہے کہ زندگی ہنس کھیل کر گزار دیں کیوں کہ اصل میں جینا اسی کا نام ہے۔