تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 9:19

امریکا میں21افراد نے خود کو آگ لگالی

نیویارک…این جی ٹی…امریکا میں بیک وقت21افراد نے اپنے پورے جسم کو آگ لگالی۔زیادہ حیران نہ ہوں یہ کوئی احتجاجی مظاہرہ نہیں تھا بلکہ مہم جو منچلوں کی ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی منفرد کاوش تھی۔جی ہاں بالکل امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ میں 21نوجوانوں پر مشتمل ایک گروپ نے خصوصی فائر پروف جیل سوٹ پہنے اور اپنے پورے جسم کو آگ کے شعلوں میں لپیٹ لیا۔کم وبیش ڈیڑھ ہزار افراد کی موجودگی میں اپنے پورے جسم کو آگ لگانے کے بعد یہ نوجوان تقریباً 32سیکنڈ تک آگے پیچھے ہوتے رہے تاکہ آگ کی لپٹیں اُنکے جسم کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیں۔ اپنا خطرناک اسٹنٹ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد یہ مہم جو منچلے زمین پر لیٹ گئے جہاں فائر فائٹنگ رضاکاروں نے آگ بجھانے والے فوم کی مدد سے آگ کے شعلوں کو ٹھنڈا کردیا ۔امریکی منچلوں کے اس خطرناک کارنامے کو بیک وقت زیادہ افراد کا اپنے پورے جسم کو آگ میں لپیٹ لینے کے اسٹنٹ کی حیثیت سے گینز ریکارڈ بکس کا حصہ بنالیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2009ء اوہائیو میں ہی17افراد نے قائم کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.