22 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 21:39
چین: جان لیوا مکھیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے فوجطلب
بیجنگ …ویسے تو مکھیوں کو مارنے کے لئے جھاڑو،جوتے اور زہریلی اسپرے کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن چین توحد ہی ہو گئی۔جی ہاں چین کے ایک گاؤں میں جان لیوا زہریلی مکھیوں کو مارنے کے لئے آرمی کو بلانا پڑا جنہوں درخت پر موجود 1.5میٹر بڑے چھتے کو ختم کرنے کے لئے آگ پھینکنے والے ہتھیار کا سہارا لیا اور اپنا مشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔یہ زہریلی مکھیاں گاؤں کے بہت سے لوگوں کو کاٹنے کے علاوہ ایک شخص کی جان بھی لے چکی تھیں اس لئے گاؤں والی کسی بھی قسم کا رسک لینے کو تیار نہیں تھے۔