تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 21:39

لاپرواہی اور تیز رفتاری سے ڈرائیونگ بیحد خطرناک ثابت ہو سکتا ہے

لندن …دنیا بھر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل در آمد کروایا جاتا ہے جنکی خلاف ورزی اکثر سنگین حادثات کا سبب بنتی ہے۔برطانوی ہائی وے حکام نے حال ہی میں ایک سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی ہے جو ڈرائیورز کی لاپروائی اور تیز رفتاری کے باعث رونما ہونے والے خطرناک اور جان لیوا ٹریفک حادثات پر مبنی ہے۔اس ویڈیو میں باآسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ زیرِ تعمیرسڑکوں پر کہیں تو کوئی تیز رفتار لاری تعمیراتی کام اور مزدوروں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنا توازن کھو دیتی ہے اور حفاظتی دیوار سے ٹکرا کر پلٹ جاتی ہے اور کہیں تو کوئی کار بیرئیرز توڑتے ہوئے گزر جاتی ہے ۔یہ ایکسیڈنٹس اتنے شدید اور خطرناک تھے کہ ناصرف حادثے کا شکار گاڑیاں تباہ ہوئیں بلکہ ارد گِرد موجود دیگر ٹریفک کو بھی نقصان پہنچا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.