تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 1:10

چین میں زلزلے کے بعد بچ جانے والے دو کتوں کی شادی کی شاندار تقریب

بیجنگ…این جی ٹی…کہتے ہیں جوڑیاں آسمانوں پر بنتی ہیں اور چین میں شادی کے بندھن میں منسلک ہونے والے ان دو کتوں کو دیکھ کر بھی ایسا ہی کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔چین کے صوبے سیشواں کے شہر Chengduمیں 2008ء کے تباہ کن زلزلے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والے دوکتوں کی شادی کرادی گئی۔جانوروں کے فلاحی ادارے میں موجودان کتوں کی شادی ذرا مختلف انداز میں کرائی گئی جہاں شاندار لباس پہنے دلہن لانلان(کتیا)کو روایتی دلہنوں کی طرح سجی سجائی ڈولی میں بٹھا کر لایا گیا جبکہ دوسری جانب دولہے میاں گوئیگوئے(کتا)بھی اپنی بارات ڈولی میں ہی لایا۔ تمام رسومات مکمل ہونے کے بعد دلہا دلہن(کتے کتیا)کو شادی کاسرٹیفکیٹ دیتے ہوئے ایک ہی ڈولی میں بٹھا کر باقاعدہ طور پر رخصت کردیا گیا۔واضح رہے کہ زلزلے کے دوران زخمی ہونے والے یہ دونوں ہی کتے اپنی پچھلی ٹانگوں سے معذور ہیں اور چلنے کیلئے خصوصی طور پر تیار کردہ پہیوں والی بیلٹ کا سہارا لیتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.