تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:51

چھلانگ لگاتے ہوئے اسکائی ڈائیوراور اسکے ساتھی مشکل میں پھنس گئے

لندن…خطرناک اور جان لیوا کر تبوں کی انجام دہی کیلئے پریکٹس کے ساتھ اچھی قسمت کا ہو نا بھی بہت ضروری ہے ورنہ کبھی کبھی ایسی صورتحال کا سامنا بھی کرنا پڑجاتا ہے۔22سالہ جیمز ڈوب نامی ایک برطانوی کرتب باز جب اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہیلی کاپٹر پر سوار ہو کر ہزاروں فٹ کی بلندی پراسکائی ڈائیونگ کا ایڈونچر پورا کرنے پہنچاتو جمپ لگاتے ہوئے اسکا پیرا شوٹ وقت سے پہلے ہی کھل گیا۔جیسے ہی پیرا شوٹ کھلا توہوا کے تیز دباؤ کے باعث ہیلی کاپٹر کے روٹر بلیڈز میں بُری طرح سے الجھ گیاتاہم خوش قسمتی سے نوجوان ہیلی کاپٹر کے بلیڈز سے محض 5انچ کے فاصلے پرخود کو اُلجھے ہوئے پیرا شوٹ سے آزاد کرانے میں کامیاب ہو گیا ۔جیسے ہی پیرا شوٹ اسکائی ڈائیور سے الگ ہوا تو اس نے ہیلی کاپٹر سے فوری چھلانگ لگا دی اور ریزروپیرا شوٹ کے سہارے زمین تک بآسانی پہنچ گیاجبکہ اسکے ساتھی روٹر بلیڈز میں پھنسے پیرا شوٹ کو سلجھانے کی شدید تگ و دو کرتے نظر آئے ۔کئی منٹوں تک مسلسل کوشش کے بعد بالآخر پیرا شوٹ کو ہیلی کاپٹر کے اندر کھینچ لیا گیا اور تمام عملے نے جان کی امان پائی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.