23 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 4:8
ماہر ٹرینر نے ڈولفن کو بھی پینٹنگ کرنے کا ہنر سکھا ڈالا
جنیوا…این جی ٹی…سمندری مخلوقات میں ڈولفن کو ذہین ترین اور بہت جلد انسانوں سے مانوس ہونے و الا آبی جانور تصور کیا جاتاہے اور یقیناً اس بات سے اختلاف نہیں کیا جاسکتا۔یقین نا آئے تو سوئزرلینڈ کے ایک سوئمنگ پول میں پینٹنگ کا بہترین مظاہرہ پیش کرتی اس ڈولفن کو ہی دیکھ لیں جو پول سے باہر آکر ایسی مہارت سے اپنافن دکھاتی ہے کہ بڑے بڑے آرٹسٹ بھی شرما جائیں۔اس کا سارا کریڈٹ فرینک نامی ٹرینر کو جاتا جس نے نہ صرف اس ڈولفن کو یہ انوکھا فن سکھایا ہے بلکہ اس سے قبل بھی مختلف جانوروں کی تربیت کر چکے ہیں۔