تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 4:8

امریکی شخص نے گھر میں موجودتمام اشیا کو برگر کی شکل دے ڈالی

فلوریڈا… این جی ٹی…برگر تو بہت سے لو گوں کو پسند ہو تا ہے لیکن یہ صا حب تو بر گر کے اتنے بڑے دیوانے ہیں کہ انہوں نے اپنے ارد گِرد موجود ہرچیز کو برگر کی شکل دے ڈالی ہے۔امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 57سالہ ہیری نامی اس شخص کی برگرز سے محبت یقیناً لا جواب ہے جو گزشتہ 23برس سے برگز سے مشابہہ اشیا ناصرف اپنے گھر میں جمع کر رہاہے بلکہ کمرے میں موجود بیڈ، سائیڈ ٹیبل، کشن، تکیے ،لیمپس اور یہاں تک کہ زیرِ استعمال بائیک کو بھی برگر کی شکل میں تبدیل کر دیا ہے۔ہیری نے اس انوکھی با ئیک کی سیٹ اس انداز میں بنائی ہے جیسے کسی نے ایک بڑے حجم کے بن میں کبا ب پنیر اور سلا د سے سجا لذیز بر گر تیار کیا ہو۔ اس شخص کے گھر پہنچ کر مزیدار نظر آنے والی تمام اشیا دیکھ کر منہ میں پانی بھرآتا ہے اور کھانے کو جی چا ہتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.