27 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:18
کینیڈین ایئرلائن مسافروں کا سامان کچرے کی طرح پھینکنے لگی
ٹورنٹو…این جی ٹی…جہاز میں سفر کرنے والے مسافراپنے ساتھ اکثر اوقات قیمتی سامان بھی لے کر جاتے ہیں جس کا خیال رکھنے کی ذمہ داری ایئر لائن انتظامیہ کی ہوتی ہے لیکن اب مسافروں کو ہونا پڑے گا ہوشیار۔کینیڈین شہر ٹورنٹوکے ایئر پورٹ پر بنائی جانے والی اس ویڈیو میں مسافروں کے قیمتی سامان کے ساتھ سوتیلی اولاد جیسا سلوک ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں 20فٹ کی اونچائی سے سامان پھینکا جارہا ہے۔ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعدعالمی میڈیا نے بھی ایئر لائن کے رویے کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیاجس نے انتظامیہ کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔