تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:39

اب روبوٹ بھی آنکھ سے آنکھ ملائیں گے۔۔

اوٹاوا…این جی ٹی…روبوٹ ایک ایسی ایجاد ہے جومکمل طور پر انسان کے کنٹرول میں ہوتی ہے لیکن اب تو روبوٹ اپنے موجد کی آنکھ سے آنکھ ملایا کریں گے۔جی ہاں کینیڈا کی ایک یونیورسٹی کے ماہرین نے تیار کرلیا ہے ایک ایسا روبوٹ جو انسانی آنکھ سے آنکھ ملا کر دوسری جانب سے دی گئی ہدایات پر بہتر طور پر عمل کر سکے گا۔چارلی نامی یہ روبوٹ انسان اور مشین کے درمیان حائل دوریاں کم کرنے میں مدد دے گا اورانسانی آنکھ کے ذریعے دی جانے والی ہدایات کو سمجھ سکے گا۔5 فٹ کی لمبائی کے حامل اس روبوٹ کی لاگت 4 لاکھ ڈالر آئی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ صنعتی پیداوار بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.