28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:32
مٹی ،کیچڑ اور مشکل رکا وٹوں کوپار کر نے کا چیلنج!!
لندن …بڑے پیما نے پر کھیلوں کا انعقاد صحتمند معا شرے کی عکا سی کر تا ہے۔اسی مقصد کیلئے بر طا نیہ میں مٹی،کیچڑ ، پانی اور مشکل رکا وٹو ں کو پا ر کر نے کے سخت ترین مقابلے کاانعقا د کیا گیا ۔ٹف مڈر( Tough Mudder )کے نا م سے ہونے والے اس مقابلے میں سکیڑوں مر دو خواتین نے حصہ لیااور کیچڑ سے بھر ے گڑھے ، بجلی کے کھمبے، رسی کے جال، خاردار تا ریں اور کرنٹ دوڑتے تاروں جیسی مشکل رکاوٹیں پا ر کر کے خو د کو مضبو ط ترین ثا بت کر نے کی کو شش کی ۔