29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:17
69 سالہ شخص کاساڑھے 27کلو وزنی گوبھی کا پھول اگانے عالمی ریکارڈ
نیویارک …این جی ٹی …یوں تو بڑھاپے میں اکثر افراد جینے کی خواہش چھوڑ کر بستر پر لیٹ جاتے ہیں لیکن ان صاحب نے تو ایسے تمام عمر رسیدہ افراد کیلئے ایک مثال قائم کردی ہے۔امریکی ریاست نیو جرسی کے رہائشی 69سالہ پیٹر گلیز بروک نامی شخص نے اپنے باغ میں ساڑھے 27کلو وزنی گوبھی کا پھول اگا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔6فٹ کی چوڑائی پر مشتمل یہ انوکھا گوبھی کا پھول مارکیٹ میں دستیاب عام گوبھی سے تقریباً 20گنا زیادہ وزنی ہے۔واضح رہے کہ پیٹر اس سے قبل بھی اپنے باغ میں سب سے زیادہ وزنی لہسن اور آلواگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرچکے ہیں جو عمر کے آخری حصے میں اپنے ہاتھ پیر چھوڑ کر بیٹھ جانے والے عمر رسیدہ افراد کیلئے ایک مثال ہے۔