تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:49

یورپ کا گندا ترین شخص!

پراگ …این جی ٹی …ریکارڈ تو بنتے ہی ٹوٹنے کے لئے ہیں لیکن کچھ ریکارڈ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کا ٹوٹنا مشکل نظر آتا ہے۔جی ہاں ایسے ہی ایک ریکارڈ کا حامل ہے چیک ریپبلک کا لیوڈک ڈولیزل نامی شخص جسے یورپ کا غلیظ ترین انسان ہونے کا خطاب حاصل ہے۔یہ شخص صرف راکھ کے بستر پر ہی سوتاہے اور اس نے اپنے تمام کپڑے اور گھر کا دوسرا سامان جلا کر اس کو راکھ میں بدل ڈالا ہے تاکہ اپنا من پسند بستر تیار کر سکے۔اسے حکومت کی طرف سے ماہانہ 81 پاؤنڈ دیے جاتے ہیں لیکن وہ بھی قسطوں میں کہ کہیں یہ سر پھرا انہیں اپنے بستر کا حصہ بنانے کے لئے جلا ہی نہ ڈالے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.