30 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:16
افریقی چڑیا گھر میں موجود ننھے شیر کی نٹ کھٹ اداؤں کے چرچے
ابوجا… این جی ٹی…ننھے منھے اپنی دلچسپ اور موصوم اداؤں سے کسی کا بھی دل موہ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہ بات انسانوں ہی نہیں بلکہ جانوروں پر بھی لاگو ہوتی ہے۔یقین نہ آئے تو ساؤتھ افریقا کے ایک چڑیا گھر میں موجود اس ننھے سفید شیر کو ہی دیکھ لیں جو لکڑی کے ساتھ کھیلتے ہوئے اپنی بچگانہ حرکتوں سے سب کو محظوظ کرتا نظر آ رہا ہے۔یہ ننھا سفید شیر نہ صرف سیاحوں میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے بلکہ انٹرنیٹ پر بھی اس کی نٹ کھٹ اداؤں کے خوب چرچے ہیں۔