تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 مئی 2014
وقت اشاعت: 6:45

گٹار بنا ڈوربیل،مہمانوں کی آمد کی اطلاع اب ہوگی دلنشین سُروں میں

نیویارک… این جی ٹی…گھر میں کسی کی آمد کی اطلاع سب سے پہلے گھنٹی ہی دیتی ہے جس کی آواز دلکش نہ ہو تو کبھی کبھی اپنے بھی بن بلائے مہمان لگتے ہیں لیکن اب مزید ایسا نہیں ہوگا۔جی ہاں امریکا میں ایک شخص نے روائتی ڈور بیل کو ماضی کا فسانہ بناتے ہو ئے ایسا سسٹم متعارف کر وایا ہے جس کے تحت مہمان کی آمد کی اطلاع دروازہ کھلتے ہی گٹار کے سْروں میں ہو گی ۔ یہ گھنٹی مکمل طور پر ایک گٹار سے بنائی گئی ہے جس میں درمیانے سائز کے گٹار کو دروازے کے اوپری حصے میں نصب کر دیا گیا ہے ۔ جیسے ہی دروازہ کھلتا ہے تو اس سے منسلک گٹار کے تار دروازے کے کھلتے ہی بجنا شروع ہو جاتے ہیں اور سریلے انداز میں مہمان کی آمد کی اطلاع کے ساتھ اس کا استقبال بھی ہو جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.