تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:18

اب چینل تبدیل کریں انگوٹھی کی مدد سے

نیویارک… این جی ٹی…ٹی وی کنٹرول کرنے کیلئے ریموٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ اس کام کیلئے آپ کی انگلی میں موجود انگوٹھی ہی کافی ہوگی۔جی ہاں امریکی کمپنی نے تیار کی ہے ایسی جدید انگوٹھی جو بلیو ٹوتھ کے ذریعے نہ صرف آپ کا ٹیلی وژن بلکہ کمپیوٹر،اسمارٹ فون اور الیکٹرانک نوٹ بک بھی کنٹرول کرے گی۔دی ناڈ نامی یہ انگوٹھی واٹر پروف بھی ہے اور تمام ٹچ اسکرین ڈیوائسس کو کنٹرول کرتی ہے۔انگلی کے سائز کے حساب سے دستیاب اس حیرت انگیز انگوٹھی کی قیمت 149ڈالر رکھی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.