تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:57

اکیلا پن دور کرنے کیلئے جاپان کا انوکھاکیفے!!

ٹوکیو…این جی ٹی …بہت سے لوگوں کو اکیلے کھانا پسند نہیں ہوتالیکن اب جاپان میں لوگوں کی اس پریشانی کا بھی مداواکر دیا گیا ہے۔جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں ایسا کیفے قائم کیا گیا ہے جہاں تنہا آنے والے لوگوں کا اکیلا پن دور کرنے کے لئے ان کی ٹیبل پرانوکھے ساتھی بٹھائے جائیں گے۔جی ہاں مومن (Moomin) نامی کیفے میں کھانے کے ساتھ ساتھ کارٹون نما کھلونے بھی فراہم کئے جائیں گے جو لوگوں کے ساتھ کرسی پر براجمان ہوکر ان کا اکیلا پن دور کریں گے۔کیفے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بے شک یہ کارٹون آپ سے بات نہیں کر سکتے لیکن یہ احساس ضرور پیدا کر سکتے ہیں کہ آپ اتنے بھی اکیلے نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.