1 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:29
تھری ڈی فن پارے بنا نے والا دنیا کامختصر ترین پر نٹنگ پین
لندن …این جی ٹی …آج کل فلموں کو تھری ڈی ٹیکنالوجی کی سہولت سے آراستہ کر کے نا ظرین کیلئے مزید پر کشش بنایا جارہا ہے لیکن ایک بر طانوی کمپنی نے ایسا پین متعارف کر وادیا ہے جو دنیا کا مختصر ترین پر نٹنگ پین ہو نے کے ساتھ ساتھ تھری ڈی پینٹنگ اور فن پارے بھی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایک عام بال پوائنٹ پین کے سائز اور وزن کا حامل یہ دنیا کا واحد پین ہے جس کی مدد سے کسی بھی سطح اور حیرت انگیز طور پر ہوا میں بھی آرٹ کے فن پارے بنائے جا سکتے ہیں ۔اس تھری ڈی پین کو استعما ل کر نے کیلئے اسے کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کرکے پلاسٹک کو اس پین میں ڈالا جاتا ہے جس کا الیکڑک ہیٹر اس پلاسٹک کو پگھلاتا اور منٹوں میں تھری ڈی اشکال تیار کی جاتی ہے۔