2 مئی 2014
وقت اشاعت: 6:20
گہرے پانی میں سوئمنگ کرتے بچے کی وڈیو نے انٹرنیٹ پردھوم مچادی
لندن… این جی ٹی…کئی فٹ گہرے پول میں سوئمنگ کرنا بے حد مہارت کا کام ہوتا ہے جوصرف ماہر تیراک ہی باآسانی کرتے نظر آتے ہیں ورنہ غیر پیشہ ور پیراک تو اس معاملے میں اُلٹے سیدھے ہاتھ پاؤں مارتے دکھائی دیتے ہیں۔اس وڈیو میں نظر آتا صرف 18ماہ کا یہ تیراک بچہ تو شاید ابھی سے کسی ماہر پیراک کو مات دینے کی تیاریوں میں مگن دکھائی دیتا ہے۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والا یہ بچہ فقط ڈیڑھ سال کا ہے لیکن ابھی سے سوئمنگ پول میں تیراکی کرنے میں ایسی مہارت حاصل ہے کہ والدین کی مدد کے بغیر اور بناء پانی میں ڈوبے25میٹر کا ٹریک باآسانی عبور کر دکھاتا ہے۔اس ننھے بچے کی ماہرانہ تیراکی کی یہ وڈیو آتے ہی شہرت کا باعث بن گئی ہے جسے ہزاروں افراد اب تک انٹرنیٹ پر دیکھ چکے ہیں۔