2 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:49
میکسیکو میں گدھوں کی خدمات کے اعتراف میں سالانہ ڈونکی ڈے
میکسیکو سٹی…میکسیکو میں گدھوں کی محنت مشقت کوسراہنے کیلیے سالانہ ڈونکی ڈے کا انعقاد کیا گیا۔مس ڈونکی کے انتخاب کیلیے مقابلہ حْسن کابھی اہتمام کیاگیا۔میکسیکو میں گدھوں کی سخت محنت مشقت کے پیش نظر16 ویں صدی سے ڈونکی ڈے منایاجارہاہے۔اوٹمبا میں منعقدہ گدھوں کیسالانہ میلے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پرگدھوں کو خوبصورت انداز میں سجا کر پیش کیا گیا۔مس ڈونکی کے انتخاب کیلیے مقابلہ حْسن بھی ہوا۔میلے میں لوگوں نے گدھوں پر بیٹھ کر تصاویر کھنچوائیں اور پولو میچ کھیلا۔