تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:21

بڑوں کی دیکھا دیکھی بچے بھی بڑھتے وزن سے پریشان

نیویارک …این جی ٹی …بڑھتے وزن کے باعث لوگوں کا پریشان ہونا کوئی نئی بات نہیں لیکن اب تو بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی اس پریشانی میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔امریکی ریاست کولمبیا کے موٹے ترین بچوں کا اعزاز پانے والے 10ماہ کی عمر کے یہ دونوں بچے اب اپنے وزن کے باعث بے حد پریشان ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب یہ باقاعدہ اپنا علاج کروائیں گے۔20,20کلو سے زائد وزن رکھنے والے سانتیا گو اور ایزابیلا نامی ان دونوں بچوں کے والدین بڑھتے وزن کے باعث ان کی جان کو لاحق خطرات کے باعث علاج کروانے کی غرض سے انہیں اسپتال میں داخل کروادیا ہے جہاں چند ہفتوں میں ہی ان کے وزن میں واضح کمی متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.