3 مئی 2014
وقت اشاعت: 5:30
اب سمندر کی گہرائی میں ڈولفن کی طرح تیراکی کر نا ممکن ہو گیا
نیویارک… این جی ٹی…امریکی ماہرین نے سمندر میں تیراکی کے شوقین افرادکیلئے ایک ایسا بورڈ متعارف کر وایا ہے جس کے ذریعے گہرے سمندر میں ڈولفن کی طرح سوئمنگ کی جاسکتی ہے۔مضبوط پلاسٹک سے بنے اس بو رڈ کو رسی کے ذریعے پانی پر چلتی کشتی کے ساتھ منسلک کر دیاجاتا ہے اور پھراسے دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر تیراک اپنے ہاتھ پاؤں چلائے بغیر ڈولفن کی طرح تیرکر سمندر کی سیرکر سکتا ہے۔