تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:18

چین میں انوکھا فیسٹیول ،ایک ہزار سے زائد جڑواں افراد کی شرکت

بیجنگ …این جی ٹی …چین میں منعقد ہ انوکھے فیسٹیول میں ایک ہزار سے زائدجڑواں افراد نے شرکت کر کے رونقیں بڑھا دیں۔یوننان صوبے میں ہونے والے اس دسویں فیسٹیول میں جڑواں افراد نے ایک جیسا لباس زیب تن کر کے حاضرین کو حیرت میں ڈال دیا۔بچے کیا اور بڑے کیا اس فیسٹیول میں ہر عمر کے جڑواں اور تڑواں دکھائی دیئے۔واضح رہے کہ چین میں ہر سال منعقد کیا جانے والا یہ فیسٹیول جڑواں افرادکو نظر بد سے محفوظ رکھنے کیلئے منعقد کیا جاتا ہے جس میں عقیدے کے مطابق چہرے پر سیاہی ملی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.