تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:19

شنگھائی کا الٹا گھر، فن تعمیرات کا انوکھاشاہکار!

شنگھائی…این جی ٹی …چین کے شہر شنگھائی کے قصبے میں اپنی نوعیت کا ایک ایسا منفرد گھر تعمیر کرکیا گیا ہے جسے دیکھتے ہی آپ الجھن کا شکار ہو جائیں گے کیونکہ اس مکان کی چھت پیروں کے نیچے اور فرش سر کے اوپر ہے۔ اوپر سے نیچے کی جانب تیار کردہ اس انوکھے گھر میں کچن سے لے کرٹوائلٹ تک ہر چیز چھت سے لٹکی ہو ئی ہے۔ پولش کمپنی کے ڈیزائنر کے تیار کردہ کئی فٹ اونچے اس ڈبل اسٹوری گھر کے ڈیزائن اور آرائش میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ اس میں ایک عام گھر کی طرح تمام خصوصیات موجود ہوں ۔تین کمروں پر مشتمل چین میں اپنی نوعیت کے پہلے اُلٹے گھر میں بستر، سنگھار میز،ٹیلیویژن،مائیکرو ویو اوون اور کھانے کی ٹیبل سمیت تمام تر اشیا بہترین انداز میں گھر کی چھت سے لٹکی ہوئی ہیں ۔5ماہ کی کڑی محنت اور دماغ کے استعمال سے تعمیر کیے گئے اس گھر کو عام عوام کیلئے کھول دیا گیاہے جس کی داخلہ فیس30یوئن(5ڈالر)مقرر کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.