تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:37

بیٹے کی خواہش پر باپ نے گارڈن میں رولر کوسٹر تعمیر کر دیا

نیویارک …این جی ٹی …دنیا میں کئی ایسے لوگ ہیں جو اپنے بچوں کی معصومانہ خواہشات پوری کرنے کیلئے اپنی بساط سے زیادہ کر گزرتے ہیں۔ امریکی شہر سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والے ول پیمبلے نامی شخص کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے جس نے اپنے بیٹے کی خواہش پوری کرنے کیلئے اپنے گھر کے عقب میں واقع گارڈن میں رولر کوسٹر تعمیر کردیا۔180 فٹ طویل اس رولر کوسٹر کی تعمیر پر ساڑھے تین ہزار ڈالر خرچ ہوئے جبکہ ول کی تین سو گھنٹوں کی انتھک محنت لگی ہے۔پچاس سالہ ول کا کہنا ہے کہ وہ اس رولر کوسٹر کو تعمیر کر کے بے حد خوش ہے کیونکہ یہ اس کے بیٹے کی خواہش تھی کہ وہ اپنے گارڈن ہی میں رولر کوسٹر سے لطف اندوز ہو سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.