6 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:22
خاتون اور چیتے کی انوکھی دوستی!
جوہانسبرگ …این جی ٹی …خطرناک جانوروں کو اکثر دور سے دیکھ کر ہی لوگ خوفزدہ ہو جاتے ہیں لیکن جنوبی افریقہ میں ایک ایسی خاتون بھی ہے جسکی دوستی خونخوارچیتے سے ہو گئی ہے۔ ایک وائلڈ لائف پارک میں موجود یہ نڈر خاتون خاص نسل کے سیاہ چیتے کی بچپن سے دیکھ بھال کر رہی ہیں اور اسے اپنے بچوں کی طرح سنبھالتی اور خیال رکھتی ہیں۔ایسے میں خطرناک جانور ہونے کے باوجود چیتا بھی اس خاتون سے بے حد محبت کا اظہار کرتا نظر آتا ہے اور جیسے ہی اُسے دیکھتا ہے توبغیر نقصان پہنچائے دوڑا دوڑا اس کی گود میں آکر کھیلنا شروع کر دیتا ہے۔