7 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:31
اسپرنگ سے متاثر ہو کر تیار کر دہ تھری ڈی انسانی کھوپڑی
نیویارک… این جی ٹی…ایک امریکی آرٹسٹ نے ذہانت اور مہارت کا حسین امتزاج پیش کر تے ہو ئے تھری ڈی کی ٹیکنالوجی سے لیس انسانی کھوپڑی کا شاہکار ماڈل تیا ر کیا ہے۔ انسانی ہاتھ کے بر ابر سائز کی یہ کھوپڑی تھر ی ڈی پر نٹٹڈ ہے جسے عام اسپرنگ سے متاثر ہو کر اسی انداز میں بنایا گیا ہے۔ اس کھوپڑی کو ہاتھ میں پکڑ کر اسپرنگ کی طرح لچھوں میں چھوٹا ،بڑا اور چاروں اطراف مو ڑا بھی جا سکتا ہے جوکہ یقیناً ایک فنکارانہ صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔