7 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:53
قسمت ساتھ نہ دے تو کبھی کبھی ایسا بھی ہوجاتا ہے
ڈی جنیریو…کہتے ہیں کہ مصیبت کبھی بتا کر نہیں آتی لیکن اسے بلانے میں انسان کا کہیں نہ کہیں عمل دخل ضرور ہوتا ہے۔برازیل میں ہونے والے ایک فیسٹیول کے دوران اناؤنسر حادثاتی طور پر بائیک سوار کرتب باز کا نشانہ بن کر زخمی ہوگیا۔اناؤنسرحاضرین کوبائیک سوار کی آمد کی اطلاع دیتے ہوئے اسٹیج کی جانب بڑھنے لگا تو بائیک کواچھالتے ہوئے آتے کرتب باز کو دیکھ نہ پایا اور اڑتا ہوا نیچے جا گرا۔اسے کہتے ہیں کہ دوسروں کو تماشہ دکھاکر لطف اندوز کرنے والا خود ہی تماشہ بن گیا اور اسپتال جا پہنچا۔