7 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:41
جرمن ماہرین نے کینگرو روبوٹ بنالیا
فرنکفرٹ…کینگرو آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے لیکن جرمن ما ہرین کے اس کار نامے کے بعد کینگرو پوری دنیا میں پہنچ جائے گا۔۔جی ہاں جرمنی کے ریسرچ سینٹر کے ذہین ماہرین نے کینگرو کی شکل کا ایک روبو ٹ تیار کیا ہے جو کہ تین فٹ بڑا ہے اور انسانی ہاتھ کے اشارے سے 2فٹ تک اونچی چھلانگ لگا سکتا ہے۔سفید رنگت میں بنائے گئے اس روبوٹک کینگرو کو حر کت میں لانے کیلئے ایک ہاتھ کی کلائی میں پہننے والا بینڈ بھی بنایا ہے جسے ہاتھ کے ساتھ پہن کر جیسے ہی اس کی طرف اپنی جانب آنے ،اچھلنے یا دائیں بائیں موڑنے کیلئے اشارہ کیا جاتاہے تو یہ کسی انکار کے بغیر عمل در آمد کر کے سب کو حیران کر دیتا ہے۔