تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:23

کوسٹا ریکا میں ناکارہ بوئنگ727طیارہ پر تعیش ہوٹل میں تبدیل

سین جوز…این جی ٹی …ناکارہ اشیاء کو نئے سرے سے تبدیل کر کے کارآمد بنانے سے جہاں پرانی چیزوں کو نئی جدت مل جاتی ہے وہیں یہ دیکھنے والوں کو بھی متاثر کئے بغیر نہیں رہتیں۔کوسٹا ریکا میں بھی 1965کے ناکارہ بوئنگ 727طیارے کو پر تعیش ہوٹل میں تبدیل کردیا گیاہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ناکارہ سمجھ کر اسکریپ میں پھینکا جانے والا یہ طیارہ اب دو بیڈ رومز کے ہوٹل میں تبدیل کردیا گیا ہے جو سیاحوں کو عالیشان سروسز فراہم کر رہا ہے۔ ہوٹل میں تبدیل ہونے والے اس طیارے میں ضیافت کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس کے ایک بیڈ روم کا ایک دن کاکرایہ 300پاؤنڈ رکھا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.