9 مئی 2014
وقت اشاعت: 8:6
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے عکس بند دنیا کے مناظر جاری کردیئے
نیویارک… این جی ٹی…خلائی سفرکا اعزاز حاصل کرنے والے خلاء باز تو یقیناً آسمان سے زمین کودیکھنے کا موقع کئی بار حاصل کر ہی چکے ہیں لیکن اب یہ مناظر عام لوگوں کی نظروں کا محور بنیں گے۔ امریکی خلائی ادارے ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے عکس بند کئے گئے مناظرجاری کردیئے ہیں۔ناسا کی جانب سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 4جدید کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں جو کہ 24گھنٹے خلاء سے دنیا کی براہ راست ویڈیو بناتے رہیں گے۔ ماہرین کے مطابق اس ویڈیو کا مقصد ایک نیا تجربے کی تیاری ہے جو اکتوبر 2015تک جاری رہے گی۔