تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:26

کینیڈا میں ٹراوٹ دریا کے کنارے 25 میٹر لمبی مردہ بلیو وہیل پائی گئی

نیو فاوٴنڈ لینڈ …کینیڈا میں ٹراوٹ دریا کے کنارے پچیس میٹر لمبی مردہ بلیو وہیل پائی گئی ہے۔جمعرات کے روز نیو فاوٴنڈ لینڈ کے جنوب مغربی ساحل پر نیلے رنگ کی وہیل مردہ حالت میں پائی گئی۔ جسے دیکھنے کیلیے بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں ۔ مقامی لوگوں کی توجہ کا مرکز بننے والی اب سڑنا شروع ہو گئی ہے۔ ٹورنٹو میں رائل اونٹاریو میوزیم سے سائنسدانوں نے وہیل کے تحفظ اور تحقیق کے لئے ٹشوز کے نمونے جمع کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ بلیو وہیل کی نسل تباہی کے دہانے پر ہے، گزشتہ ماہ بھی نو اپریل کو ایک وہیل مردہ پائی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.