9 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:54
چلتی پھرتی دکانیں، لوگوں نے روزی کمانے کے نئے طریقے ڈھونڈ لیے
لاہور…ملک میں بڑھتی بے روزگاری اور مہنگائی سے نمٹنے کیلئے لوگوں نے روزی کمانے کے نت نئے طریقے ڈھونڈ لئے۔ سامان کی ترسیل کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیاں اب موبائل دکانوں میں تبدیل ہونے لگیں۔ رکشے اور گاڑیاں تو استعمال ہوتی ہیں سفر کے لئے، لیکن لاہور میں اب یہ تبدیل ہونے لگی ہیں دکانوں میں۔پھل، سبزیاں، کپڑے، روزہ مرہ استعمال کی اشیا اور کھانے پینے کا سامان۔ سب کچھ دستیاب ہے۔موبائل دکان مالکان کو نا کرائے کی پریشانی، نہ بلوں کا دھچکا۔شہری ان موبائل دکانوں سے مطمئن نظر آتے ہیں۔ کہتے ہیں چیزیں نا صرف سستی ہیں بلکہ معیاری بھی۔دکان مالکان کہتے ہیں کہ انہیں ٹاوٴن انتظامیہ سے شکایت ہے، وہ انہیں آئے روز ہٹاتے رہتے ہیں۔ جگہ بدلیں تو گاہک چھوٹنے کا خطرہ رہتا ہے۔کم سرمایے سے کاروبار کا آغاز، دکاندار کہتے ہیں کہ اگر حکومت سہولیات فراہم کرے تو موبائل دکانیں بڑھتی بے روز گاری سے نمٹنے کا موثر ذریعہ بن سکتی ہیں۔