تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 مئی 2014
وقت اشاعت: 6:55

انوکھے اور دلکش اسمارٹ بیگ؛جو الیکٹرانک اشیا ء کو چارج بھی کریگا

نیویارک… این جی ٹی…دورانِ سفر الیکٹرانک اشیا ء کو چارج کرنا ایک مشکل کام ہوتا ہے اب اس مشکل کا حل نکالتے ہوئے ماہرین نے انوکھے اسمارٹ بیگ متعارف کردئیے ہیں۔ دلکش ڈیزائن کے حامل ان بیگز کے سائیڈ پر ایک پلگ اور دو USB کنیکٹرزموجود ہیں جن کی بدولت مسافر اپنے سامان سمیت ہی چھ بار موبائل ،3 بارٹیبلٹ، 2لیپ ٹاپ اورکیمرہ با آسانی چارج کر سکتا ہے۔چارج ایبل بیٹریز کی مدد سے کام کرنے والے ان بیگز کے ساتھ نصب ہونے والی یہ ڈیوائس مختلف سائز اور مختلف قیمتوں میں مارکیٹ میں دستیاب ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.