10 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:24
انتہائی مہارت سے تیار کی گئی تھری ڈی ڈرائینگ
روم…اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرکے داد تو بہت سے مصور حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا آرٹ کسی کسی کو ہی آتا ہے جو دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کر دے۔عملی نمونے کے طور پر یہ ڈرائنگ ہی دیکھ لیں جسے مارسیلو نامی ماہر اطالوی فن کار نے اس قدر خوبصورتی اور باریک بینی سے بنایا ہے کہ محسوس ہوتا ہے جیسے یہ محض تصویر نہیں بلکہ اصلی سکہ ہو۔صرف رنگین پینسلوں کی مدد سے تیار کی گئی یہ ڈرائنگ دیکھ کر کوئی بھی اسے اصل سمجھ کر دھوکہ کھا جائے اور یہی بات فن کا ر کی مہا رت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔