11 مئی 2014
وقت اشاعت: 6:46
اٹلی: منفرد پیزا وینڈنگ مشین جو بنائے پیزا 3منٹ میں
روم… این جی ٹی… دنیا بھر میں بچے ہوں یا بڑے سب پیزا بے حد شوق سے کھاتے ہیں لیکن اس کی تیاری میں کافی وقت لگنے کے باعث طو یل انتظار بھی کر نا پڑتا ہے۔اٹلی میں ایک ایسی پیزا وینڈنگ مشین متعارف کر وا ئی گئی ہے جس کے بعد اب صرف چندسیکنڈ میں گرما گرم پیزا دستیاب ہو گا ۔ اس وینڈنگ مشین میں انسانی ہاتھ کے استعما ل کے بغیردیکھتے ہی دیکھتے پیزا مکمل طو ر پر تیار ہوجا تا ہے۔اس مشین کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں پیزا کی تیاری کا مکمل مر حلہ اسی مشین کے اندر ہو تاہے جس میں Infra-Red اوون(oven) کی سہولت بھی مو جود ہے۔گاہک وینڈنگ مشین کو بٹن دبا کرآرڈر دینے کے بعد اس میں لگے شفاف شیشے سے پیزا کی تیاری کا مکمل مر حلہ خود ملا حظہ بھی کر سکتے ہیں ۔