11 مئی 2014
وقت اشاعت: 6:46
اب روبوٹس آپریشن کا کام بھی سرانجام دیتے نظر آئینگے
لندن… این جی ٹی…جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کئے گئے روبوٹس جہاں ہر شعبہ زندگی میں اپنی خدمات سر انجام دیتے نظر آرہے ہیں وہیں اب یہ آپریشنز بھی کرتے نظر آئینگے۔ برطانیہ کے ایک اسپتال کے آپریشن روم میں جدید روبوٹ کی تنصیب کی گئی ہے جو آپریشنز کے دوران سرجن کی بھرپور معاونت کرے گا۔دا ونسی نامی اس روبوٹ کے چار ہاتھ ہیں جن کی مدد سے یہ کینسرسمیت پھیپھڑے اور حلق کی پیچیدہ بیماریوں کا علاج با آسانی ممکن بنا دیتا ہے۔روبوٹ انسانی جسم کا مکمل تھری ڈی ایکسرے بوتھ میں موجود اسکرین پر دکھا دیتا ہے جس کی مدد سے سرجن کیلئے مرض کی تشخیص اور سرجری کرنا نہایت آسان ہوجاتا ہے۔طب کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے اس روبوٹ کی قیمت 2ملین پاؤنڈ رکھی گئی ہے ۔