11 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:10
جرمن ماہرین نے انسانی بال پر پوری کتاب تحریر کر ڈالی
ہیمبرگ …این جی ٹی …بھاری بھرکم اور ضخیم کتابیں پڑھنے سے گھبرانے والوں کے لئے پیش دنیا کی سب سے چھوٹی کتاب جسے انسانی بال پر تحریر کیا گیا ہے۔جی ہاں آج کے تیز رفتار معاشرے میں کتابیں پڑھنے کے کم ہوتے رجحان کی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کروانے کے لئے جرمن ماہرین نے انسانی بال پر کامک بک تحریر کر ڈالی ہے جسے خورد بین کے بغیر پڑھناتو دور کی بات دیکھنا تک نا ممکن ہے۔بارہ صفحات پر مشتمل یہ کہانی ایک ایسی لڑکی کے متعلق ہے کہ جو زمین پر موجود مختلف اشیاء کو بُنا ئی کرکے تخلیق کرتی ہے جن میں درختوں سے لے کر موسیقی کے آلات تک شامل ہیں۔انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے تیار کی جانے والی" جوانا نائٹس دی پلینٹ" نامی یہ انوکھی کامک بک 27جون کو جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ہونے والی ایک نمائش میں پیش کی جائے گی۔