11 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:14
بند جار سے رہائی پانا آکٹوپس کے بائیں ہاتھ کا کھیل!!
ٹوکیو…این جی ٹی …آٹھ ٹانگوں والی آبی مخلوق آکٹوپس نا صرف دیکھنے میں منفرد ہے بلکہ بند جار سے رہائی پانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔اس کا عملی مظاہرہ پیش کر نے کیلئے جاپان میں ماہرین نے پانی سے بھر ے ایکیوریم میں ایک شیشے کے جار میں آکٹوپس کو بند کر کے اس کا ڈھکن مضبو طی سے بند کر کے چھوڑ دیا۔ایکیوریم کے پاس سے انسان کے جاتے ہی اس آکٹوپس نے شیشے کے جار میں اپنی ٹانگوں کو حرکت دیتے ہو ئے گول گول گھومنا شروع کر دیا جس کے نتیجے میں جار کا ڈھکن اپنی جگہ سے ہلتے ہوئے منٹوں میں کھل گیا۔ڈھکن کھلتے ہی آکٹوپس نے اپنی ٹانگیں باہر نکال کر آزادی کا جشن منایا کیو نکہ قیدوتنہا ئی انسان ہی کو نہیں بلکہ جانوروں کو بھی نا پسند ہے۔