13 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:54
ماہر ٹائپ رائٹر کا کمال، ڈرمر کیساتھ موسیقی کی دھن ترتیب دے ڈالی
نیویارک… این جی ٹی…موسیقی سے لگاؤ رکھنے والے افراد تو آپ نے بہت دیکھے ہونگے لیکن اب ذرا اس ٹائپ رائٹر کو بھی دیکھ لیجئے جو اپنے فن کی بدولت ڈرمر کے ساتھ مل کرمدھر موسیقی ترتیب دے رہا ہے۔یہ نوجوان انتہائی مہارت اور تیزی سے ٹائپ رائٹر استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اسی لئے تو ڈرم بجاتے شخص کے ساتھ ملکر موسیقی کی دلکش دھن ترتیب دیتے ہوئے چاروں طرف سُر بکھیرتا نظر آرہاہے ۔اس منفرد انداز میں میوزک بجا کر اس نوجوان نے نہ صرف موسیقی کا ایک مختلف طریقہ متعارف کروا دیا ہے بلکہ یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ فن کسی کی میراث نہیں ۔